|
|
|
|
اسلام اور مسیحیّت میں گناہ و کفّارہ
بقلم اسکندر جدید
اِس حقیقت کو کوئی نہیں جُھٹلا سکتا کہ تمام لوگوں کو نجات کی ضرورت ہے کیونکہ گُناہ نسلِ اِنسانی میں گہرے طور پر جڑ پکڑے ہوئے ہے، کیونکہ سب نے گُناہ کیا۔ اور اِس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اِنسانی دِل جانتا ہے کہ صرف توبہ گُناہوں کو نہیں مٹاتی، اور معافی حاصل کرنے کےلئے کوئی بہتر راستہ ہونا چاہئے اور وہ کفّارہ ہے۔ یہ کتابچہ فدیہ و کفّارہ کی بابت مسیحی اور اِسلامی نکتہ نظر پر بحث کرتا ہے۔ |
|
|
انجیل و قرآن میں صلیب
بقلم اسکندر جدید
یہ کتاب انجیل و قرآن میں صلیب کے بارے میں ایک قابل قدر مطالعہ ہے کہ کیا قرآن اِس کا مکمل طور پر انکار کرتا ہے اور انجیل اِس کی تصدیق کرتی ہے؟ مسیحیت کی تعلیم ہے کہ جناب مسیح انسانوں کے گناہوں کی قیمت کو چکانے کےلئے مصلوب ہوئے، اور خدا تعالیٰ نے گناہ گار انسانوں کو مسیح کے خون سے مخلصی دیتے ہوئے اپنے ساتھ صلح کروائی۔ اِس کے برعکس، اسلام سکھاتا ہے کہ عیسیٰ ابن مریم کو مصلوب نہیں کیا گیا تھا اور کسی اَور نے اُن کی جگہ لے لی تھی جبکہ اللہ نے عیسیٰ کو آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔ |
|
|
اِنجیل و قرآن میں شخصیت المسیح
بقلم اسکندر جدید
مصنف اسلام میں مسیح (عیسیٰ) کی صفات ممیزہ اور ساتھ ہی ساتھ اُن کی شخصیت کے بارے میں مشہور غلط فہمیوں پر بحث کرتا ہے۔ مصنف بائبل مقدس اور قرآن میں مذکور مسیح کے کردار اور صفات کا جائزہ لیتا ہے: جیسے مسیح کی ابنیت، الوہیت اور انسانیت جیسی صفات۔ مزید برآں، مصنف تثلیث فی التوحید کی تعلیم یعنی تثلیث کے تین اقانیم کی وحدانیت پر بحث کرتا ہے، اور اعتراضات کا جواب دیتا ہے۔ |
|
|
توریت اوراِنجیل کی حقّانیّت
بقلم اسکندر جدید
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ توریت اور انجیل میں یہودیوں اور مسیحیوں نے تحریف کر دی ہے ۔ مصنف مختلف قائل کرنے والے ثبوتوں سے اِس الزام کو غلط ثابت کرتا ہے ۔ |
|
|
جویائے حقّ
بقلم اسکندر جدید
یہ کتاب خدا کے اُس زبردست بندے کی زِندگی کی کہانی ہے جو پہلے ایک مسلمان تھا۔ کتاب کا پہلا حصّہ اُس کی ذاتی یادداشتوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا حصّہ اُس کی اپنے بھائی کے ساتھ ہونے والی خط و کتابت پر مشتمل ہے جس میں اُس کے بھائی نے اُسے اِسلام میں واپس لانے کی کوشش کی۔ |
|
|
حیاتِ جاودانی کی الہٰی پیشکش
بقلم ہمران امبری
ایک انڈونیشیائی مسلمان کی تبدیلی کا تجربہ کہ کیسے وہ مسیحیت پر حملہ کرنے سے باز آیا اور تبدیل ہو گیا; بائبل مقدّس پر ایمان لایا اور اِس بات کا قائل ہو گیا کہ اِس میں تحریف نہیں ہوئی تھی۔ وہ بتاتا ہے کہ کیسے وہ اُن مختلف مسیحی عقائد کو قبول کر سکا جو مسلمانوں کو قبول کرنا دشوار معلوم ہوتے ہیں، مثلاً یسوع مسیح کا ابنیت، یسوع مسیح کی الوہیت، یسوع مسیح کی موت اور جی اُٹھنا ، تثلیث فی التوحید اور بائبل مقدّس کی صحت۔ |
|
|
خُدائے واحد کا پاک تثلیث میں وجود
بقلم زکریاہ بطروس
اِس کتاب میں مصنف نے درج ذیل مشکل حقائق کی سادہ اور عام فہم انداز تشریح پیش کی ہے۔ پاک تثلیث میں خدائے قدوس کی جامع واحدانیت، پاک تثلیث میں واحدانیت کی قرآنی شہادت، پاک تثلیث کے نام (باپ، بیٹا، رُوح القدس)، بناوٹی تثلیث،اور فضلِ خداوندی کا چمکنا۔ |
|
|
راہِ حق کی جستجو
بقلم نقولا یعقوب غبریل
یہ کتاب مسیحیت اور اِسلام کے مابین مختلف متنازعہ موضوعات کا ایک جامع مطالعہ ہے، مثلاً (1) کتابِ مُقدّس کی صداقت کے ثبوت اور اِس کا کسی بھی قسم کی غلطی اور تحریف سے پاک ہونا؛ (2) مسیح کا بےگناہ ہونا؛ (3) مسیح کی اُلُوہیّت؛ (4) تثلیث فی التّوحید؛ (5) مسیح کی مصلوبیّت۔ مصنف نے اِن موضوعات کی سچائی کو ثابت کرنے کےلئے قرآنی آیات اور حدیث کا استعمال بھی کیا ہے۔ |
|
|
سچائی کی فتح
بقلم اسکندر جدید
یہ کتاب مسیحی ایمان کے بارے میں اُن تنقیدی سوالات پر مشتمل ہے جو سعودی عرب کے ایک مسلمان شیخ نے پوچھے۔ اِن سوالات کے جوابات مناسب طور پر دیئے گئے ہیں، جو بنیادی طور پر کتاب مقدّس پر مبنی ہیں، لیکن یہ تاریخی حقائق پر بھی مبنی ہیں اور مناسب دلائل دیئے گئے ہیں۔ پاک تثلیث، مسیح کی مصلوبیت، گناہ اور کفارہ، مسیح کی الوہیت اور دیگر کئی مضامین پر بات کی گئی ہے۔ |
|
|
میرا فضل تیر ے لئے کافی ہے
بقلم غلام مسیح نعمان
یہ ایک پاکستانی مسلمان کی زبردست گواہی ہے جس نے مسیح کو پا لیا۔ اُنہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ تمام اندرونی اور بیرونی ایذارسانیوں اور مشکلات کے باوجود خداوند کی خدمت کی۔ انگلیکن چرچ میں اُنہیں پاسبانی خدمت کےلئے مقرر کیا گیا اور اُنہوں نے اپنی زندگی کے آخری دم تک خداوند کی خدمت کرنا جاری رکھا۔ |
|
|
میں کیوں مسیحی ہو گیا؟
بقلم سلطان محمد پال
اِس کتابچہ میں ایک افغان مسلمان کی گواہی ہے جو اُس وقت مسیحی ہو گیا جب اُس نے مسیحی دین کی بنیادی باتوں کا موازنہ اُس تعلیم کے ساتھ کیا جس میں اُس نے پرورش پائی تھی۔ مصنف مسیحیوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور مباحثوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اُن کی تعلیم کا قائل ہوتے ہوئے وہ بیان کرتا ہے کہ کیسے یسوع مسیح میں اُسے نجات ملی۔ |
|
|
کیا خدا جسم میں ظاہر ہوا؟
بقلم اسکندر جدید
کیا یہ ممکن ہے کہ خدا ایک انسانی جسم اختیار کرتا؟ اِس کتاب کا مصنف وضاحت کرتا ہے کیسے یسوع کنواری مریم سے پیدا ہوئے (انسانوں کے مشابہ بنے)، اِس زمین پر (ایک انسان کے طور پر) زندگی گزاری۔ اُنہیں بھوک لگی، پیاس لگی، سفر سے تھک گئے، یہاں تک کہ کشتی میں سو گئے۔ اگرچہ اُن میں الوہیت کی ساری معموری مجسم ہو کر سکونت کرتی ہے تاہم انسانوں نے اُن کی تذلیل کی۔ سو یسوع اپنی انسانی فطرت میں محدود تھے، لیکن باپ اور روح القدس کے ساتھ یگانگت میں اُن کی الہٰی فطرت سے آسمان و زمین معمور ہیں۔ یہ اُن کے لاثانی کردار کا بھید ہے ("کوئی بیٹے کو نہیں جانتا سوائے باپ کے" انجیل بمطابق متی 11: 27) ... اور یہ ایک بڑا بھید ہے: "اِس میں کلام نہیں کہ دینداری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جسم میں ظاہر ہوا" (1۔ تیمتھیس 3: 16)۔ |
|
|
کیا مسیح واقعی مصلوب ہُوا؟
بقلم فارس القیروانی
مسیح کی مصلوبیّت کی حقیقت مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔ مسیحی صلیب کو اپنے ایمان کا ایک بنیادی عقیدہ سمجھتے ہیں، مگر مسلمان مکمل طور پر اِس بات سے اِنکار کرتے ہیں کہ جناب مسیح مصلوب ہوئے یا یہ کہ وہ فطری طور پر مر گئے۔ لیکن اِس کے باوجود مسیحی دعوے سے کہتے ہیں کہ مسیح نے تمام اِنسانوں کو اُن کے گناہوں سے پاک کرنے کےلئے صلیب پر جان دی۔ مسلمان نجات کی تعلیم اور ایک نجات دہندہ کی ضرورت کو رد کرنے کےلئے قرآن کی آیات کا استعمال کرتے ہیں۔ دوسری طرف، مسیحی مانتے ہیں کہ بغیر خون بہائے کوئی نجات نہیں جس کی حتمی صورت صلیب پر واقع ہوئی۔ یہ کتاب مسیحی ایمان کے بنیادی تصوّرات کا جائزہ لیتی ہے، مثلاً مسیح میں الٰہی تجسّم، مسیح کی مصلوبیّت جس نے بہت سے لوگوں کو نجات دی، مسیح کا دُنیا کے گناہ اپنے اوپر اُٹھا لینا، اور اُس کی جلالی قیامت جو گنہگار کو ہمیشہ کی موت میں سے نکلنے کی راہ اور ابدی زندگی کا موقع فراہم کرتی ہے۔ |
|