مکمل کتابوں کی فہرست | ذرائع

اِسلام اور مسیحیّت میں مسیح
بقلم جان گِلکرِسٹ
یہ کتابچہ دیدات کے کتابچے "اِسلام میں مسیح" کا جواب ہے، اور یہ یسوع مسیح کی شخصیت کے بارے میں مسیحی اور مسلم رویوں کا ایک تقابلی مطالعہ ہے۔ مصنّف نے اِس میں درج ذیل نکات پر بحث کی ہے: قرآن اور بائبل میں مُقدّسہ مریم، یسوع کو دیا گیا خصوصی لقب، یسوع کی پیدایش پر ایک نظر، ملکِ صِدق —آنے والے مسیح کا مثیل، یسوع — زِندہ خُدا کا ازلی بیٹا اور دیگر موضوعات۔
HTML
توریت اوراِنجیل کی حقّانیّت
بقلم اسکندر جدید
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ توریت اور انجیل میں یہودیوں اور مسیحیوں نے تحریف کر دی ہے ۔ مصنف مختلف قائل کرنے والے ثبوتوں سے اِس الزام کو غلط ثابت کرتا ہے ۔
PDF HTML Audio
قرآن اور بائبل کے متن کی تاریخ
بقلم جان گِلکرِسٹ

یہ دیدات کے کتابچے "کیا بائبل خُدا کا کلام ہے؟" کا ایک جواب ہے، اور یہ قرآنی اور بائبلی متون سے ملنے والے شواہد کا ایک معروضی مطالعہ ہے۔ مصنّف نے اِن نکات پر بحث کی ہے: "ثبوت کے تین درجات"، "بائبل مُقدّس کے مختلف تراجم"، "اپوکرِفا"، "سنگین نقائص"، "پچاس ہزار غلطیاں"، "بائبل مُقدّس میں لفظ اللہ"، "بائبل مُقدّس میں متوازی حوالہ جات"، بائبل مُقدّس میں مبینہ تضادات"، "بائبل مُقدّس میں فحش مواد؟" اور "یسوع مسیح کا نسب نامہ"۔

HTML
مسیح کی مصلوبیت: ایک حقیقت، نہ کہ ایک افسانہ
بقلم جان گِلکرِسٹ
کیا یسوع کو واقعی مصلوب کیا گیا تھا؟ یہ ایک اِنتہائی اہم سوال ہے، کیونکہ مسیحیّت کی بنیاد مسیح کی مصلوبیّت اور جی اُٹھنے پر ہے۔ بائبل مُقدّس، جسے مسیحی اِیمان کا ماخذ مانا جاتا ہے، اِس حقیقت کا یقین دلاتی ہے کہ یسوع نے صلیب پر جان دی تھی۔ یہ اِس بات کو بھی واضح کرتی ہے کہ یسوع نے حکومت کے خلاف کسی اِنقلاب کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، اور نہ ہی اپنی گرفتاری کے وقت اپنا دِفاع کرنے کی کوئی کوشش کی تھی، جیسا کہ بعض لوگ مسیحی عقیدے پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کےلئے قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔
HTML