مسیح کی مصلوبیّت کی حقیقت مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔ مسیحی صلیب کو اپنے ایمان کا ایک بنیادی عقیدہ سمجھتے ہیں، مگر مسلمان مکمل طور پر اِس بات سے اِنکار کرتے ہیں کہ جناب مسیح مصلوب ہوئے یا یہ کہ وہ فطری طور پر مر گئے۔ لیکن اِس کے باوجود مسیحی دعوے سے کہتے ہیں کہ مسیح نے تمام اِنسانوں کو اُن کے گناہوں سے پاک کرنے کےلئے صلیب پر جان دی۔
مسلمان نجات کی تعلیم اور ایک نجات دہندہ کی ضرورت کو رد کرنے کےلئے قرآن کی آیات کا استعمال کرتے ہیں۔ دوسری طرف، مسیحی مانتے ہیں کہ بغیر خون بہائے کوئی نجات نہیں جس کی حتمی صورت صلیب پر واقع ہوئی۔
یہ کتاب مسیحی ایمان کے بنیادی تصوّرات کا جائزہ لیتی ہے، مثلاً مسیح میں الٰہی تجسّم، مسیح کی مصلوبیّت جس نے بہت سے لوگوں کو نجات دی، مسیح کا دُنیا کے گناہ اپنے اوپر اُٹھا لینا، اور اُس کی جلالی قیامت جو گنہگار کو ہمیشہ کی موت میں سے نکلنے کی راہ اور ابدی زندگی کا موقع فراہم کرتی ہے۔