مکمل کتابوں کی فہرست | موازنہ

اسلام اور مسیحیّت میں گناہ و کفّارہ
بقلم اسکندر جدید

اِس حقیقت کو کوئی نہیں جُھٹلا سکتا کہ تمام لوگوں کو نجات کی ضرورت ہے کیونکہ گُناہ نسلِ اِنسانی میں گہرے طور پر جڑ پکڑے ہوئے ہے، کیونکہ سب نے گُناہ کیا۔ اور اِس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اِنسانی دِل جانتا ہے کہ صرف توبہ گُناہوں کو نہیں مٹاتی، اور معافی حاصل کرنے کےلئے کوئی بہتر راستہ ہونا چاہئے اور وہ کفّارہ ہے۔ یہ کتابچہ فدیہ و کفّارہ کی بابت مسیحی اور اِسلامی نکتہ نظر پر بحث کرتا ہے۔

PDF HTML Audio
انجیل و قرآن میں صلیب
بقلم اسکندر جدید

یہ کتاب انجیل و قرآن میں صلیب کے بارے میں ایک قابل قدر مطالعہ ہے کہ کیا قرآن اِس کا مکمل طور پر انکار کرتا ہے اور انجیل اِس کی تصدیق کرتی ہے؟ مسیحیت کی تعلیم ہے کہ جناب مسیح انسانوں کے گناہوں کی قیمت کو چکانے کےلئے مصلوب ہوئے، اور خدا تعالیٰ نے گناہ گار انسانوں کو مسیح کے خون سے مخلصی دیتے ہوئے اپنے ساتھ صلح کروائی۔ اِس کے برعکس، اسلام سکھاتا ہے کہ عیسیٰ ابن مریم کو مصلوب نہیں کیا گیا تھا اور کسی اَور نے اُن کی جگہ لے لی تھی جبکہ اللہ نے عیسیٰ کو آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔

PDF HTML
اِنجیل و قرآن میں شخصیت المسیح
بقلم اسکندر جدید

مصنف اسلام میں مسیح (عیسیٰ) کی صفات ممیزہ اور ساتھ ہی ساتھ اُن کی شخصیت کے بارے میں مشہور غلط فہمیوں پر بحث کرتا ہے۔ مصنف بائبل مقدس اور قرآن میں مذکور مسیح کے کردار اور صفات کا جائزہ لیتا ہے: جیسے مسیح کی ابنیت، الوہیت اور انسانیت جیسی صفات۔

مزید برآں، مصنف تثلیث فی التوحید کی تعلیم یعنی تثلیث کے تین اقانیم کی وحدانیت پر بحث کرتا ہے، اور اعتراضات کا جواب دیتا ہے۔

PDF HTML Audio
حیاتِ جاودانی کی الہٰی پیشکش
بقلم ہمران امبری

ایک انڈونیشیائی مسلمان کی تبدیلی کا تجربہ کہ کیسے وہ مسیحیت پر حملہ کرنے سے باز آیا اور تبدیل ہو گیا; بائبل مقدّس پر ایمان لایا اور اِس بات کا قائل ہو گیا کہ اِس میں تحریف نہیں ہوئی تھی۔ وہ بتاتا ہے کہ کیسے وہ اُن مختلف مسیحی عقائد کو قبول کر سکا جو مسلمانوں کو قبول کرنا دشوار معلوم ہوتے ہیں، مثلاً یسوع مسیح کا ابنیت، یسوع مسیح کی الوہیت، یسوع مسیح کی موت اور جی اُٹھنا ، تثلیث فی التوحید اور بائبل مقدّس کی صحت۔

PDF HTML Audio
راہِ حق کی جستجو
بقلم نقولا یعقوب غبریل
یہ کتاب مسیحیت اور اِسلام کے مابین مختلف متنازعہ موضوعات کا ایک جامع مطالعہ ہے، مثلاً (1) کتابِ مُقدّس کی صداقت کے ثبوت اور اِس کا کسی بھی قسم کی غلطی اور تحریف سے پاک ہونا؛ (2) مسیح کا بےگناہ ہونا؛ (3) مسیح کی اُلُوہیّت؛ (4) تثلیث فی التّوحید؛ (5) مسیح کی مصلوبیّت۔ مصنف نے اِن موضوعات کی سچائی کو ثابت کرنے کےلئے قرآنی آیات اور حدیث کا استعمال بھی کیا ہے۔
PDF HTML