اِس کتاب میں مصنف نے درج ذیل مشکل حقائق کی سادہ اور عام فہم انداز تشریح پیش کی ہے۔
پاک تثلیث میں خدائے قدوس کی جامع واحدانیت، پاک تثلیث میں واحدانیت کی قرآنی شہادت، پاک تثلیث کے نام (باپ، بیٹا، رُوح القدس)، بناوٹی تثلیث،اور فضلِ خداوندی کا چمکنا۔
کیا خدا جسم میں ظاہر ہوا؟
بقلم اسکندر جدید
کیا یہ ممکن ہے کہ خدا ایک انسانی جسم اختیار کرتا؟ اِس کتاب کا مصنف وضاحت کرتا ہے کیسے یسوع کنواری مریم سے پیدا ہوئے (انسانوں کے مشابہ بنے)، اِس زمین پر (ایک انسان کے طور پر) زندگی گزاری۔ اُنہیں بھوک لگی، پیاس لگی، سفر سے تھک گئے، یہاں تک کہ کشتی میں سو گئے۔ اگرچہ اُن میں الوہیت کی ساری معموری مجسم ہو کر سکونت کرتی ہے تاہم انسانوں نے اُن کی تذلیل کی۔ سو یسوع اپنی انسانی فطرت میں محدود تھے، لیکن باپ اور روح القدس کے ساتھ یگانگت میں اُن کی الہٰی فطرت سے آسمان و زمین معمور ہیں۔ یہ اُن کے لاثانی کردار کا بھید ہے ("کوئی بیٹے کو نہیں جانتا سوائے باپ کے" انجیل بمطابق متی 11: 27) ... اور یہ ایک بڑا بھید ہے: "اِس میں کلام نہیں کہ دینداری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جسم میں ظاہر ہوا" (1۔ تیمتھیس 3: 16)۔