مکمل کتابوں کی فہرست | مسیح

انجیل و قرآن میں صلیب
بقلم اسکندر جدید

یہ کتاب انجیل و قرآن میں صلیب کے بارے میں ایک قابل قدر مطالعہ ہے کہ کیا قرآن اِس کا مکمل طور پر انکار کرتا ہے اور انجیل اِس کی تصدیق کرتی ہے؟ مسیحیت کی تعلیم ہے کہ جناب مسیح انسانوں کے گناہوں کی قیمت کو چکانے کےلئے مصلوب ہوئے، اور خدا تعالیٰ نے گناہ گار انسانوں کو مسیح کے خون سے مخلصی دیتے ہوئے اپنے ساتھ صلح کروائی۔ اِس کے برعکس، اسلام سکھاتا ہے کہ عیسیٰ ابن مریم کو مصلوب نہیں کیا گیا تھا اور کسی اَور نے اُن کی جگہ لے لی تھی جبکہ اللہ نے عیسیٰ کو آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔

PDF HTML
اِنجیل و قرآن میں شخصیت المسیح
بقلم اسکندر جدید

مصنف اسلام میں مسیح (عیسیٰ) کی صفات ممیزہ اور ساتھ ہی ساتھ اُن کی شخصیت کے بارے میں مشہور غلط فہمیوں پر بحث کرتا ہے۔ مصنف بائبل مقدس اور قرآن میں مذکور مسیح کے کردار اور صفات کا جائزہ لیتا ہے: جیسے مسیح کی ابنیت، الوہیت اور انسانیت جیسی صفات۔

مزید برآں، مصنف تثلیث فی التوحید کی تعلیم یعنی تثلیث کے تین اقانیم کی وحدانیت پر بحث کرتا ہے، اور اعتراضات کا جواب دیتا ہے۔

PDF HTML Audio
کیا خدا جسم میں ظاہر ہوا؟
بقلم اسکندر جدید
کیا یہ ممکن ہے کہ خدا ایک انسانی جسم اختیار کرتا؟ اِس کتاب کا مصنف وضاحت کرتا ہے کیسے یسوع کنواری مریم سے پیدا ہوئے (انسانوں کے مشابہ بنے)، اِس زمین پر (ایک انسان کے طور پر) زندگی گزاری۔ اُنہیں بھوک لگی، پیاس لگی، سفر سے تھک گئے، یہاں تک کہ کشتی میں سو گئے۔ اگرچہ اُن میں الوہیت کی ساری معموری مجسم ہو کر سکونت کرتی ہے تاہم انسانوں نے اُن کی تذلیل کی۔ سو یسوع اپنی انسانی فطرت میں محدود تھے، لیکن باپ اور روح القدس کے ساتھ یگانگت میں اُن کی الہٰی فطرت سے آسمان و زمین معمور ہیں۔ یہ اُن کے لاثانی کردار کا بھید ہے ("کوئی بیٹے کو نہیں جانتا سوائے باپ کے" انجیل بمطابق متی 11: 27) ... اور یہ ایک بڑا بھید ہے: "اِس میں کلام نہیں کہ دینداری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جسم میں ظاہر ہوا" (1۔ تیمتھیس 3: 16)۔
PDF HTML